by : Helan Phalia News

پاہڑیانوالی(چوہدری شہباز کنول تارڑ +عدیل خان چوہدری )تفصیلات کے مطابق لاہور سے آنے والی بکسہ وین نمبرایل۔ ای ایس3444 ما ڈل 2011پاہڑیانوالی یونائیٹڈ بینک کے نزدیک موٹرسائیکل سوار نمبر ایم بی ایل3532ہنڈا125ماڈل2013 اسد ولد محمد اجمل قوم تارڑ عمر18سال ساکن ٹھٹھہ عالیہ کانوجوان یوٹرن پرتیزرفتارگاڑی نے کچل دیاپولیس تھانہ پاہڑیانوالی نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی نواجون کوتحصیل ہیڈ کواٹر پھالیہ لیجایاگیاجس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
by : Helan Phalia News

ہیلاں
(رضوان الحق سیکرٹری)تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما چوہدری محمد ارشد نے
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ہیلاں
اورگورنمنٹ مڈل سکول کی میوچل تبدیلی سے سکول کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ
ہوا ہے مزید بیان میں انہوں کہا کہ ماہر تعلیم اختر گھلو،ارشاد احمد
بولاکی دن رات کوششوںموضع رجوعہ،بھنڈر کلاں،کوٹلی خوردکوٹلی،کوٹ رحم شاہ
دوبرجی ،کوٹ ملتانیانوالہ سمیت دیگر مضافاتی علاقوں سے طلباءمذکورہ بالا
سکولز میں داخلہ لے رہے ہیںمسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ارشد کا مزید کہنا
تھا کہ میں اپنے دوستوں کا سید طارق یعقوب رضوی ایم پی اے،ڈی سی او منڈی
بہاﺅ الدین مظفر خان سیال،اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان ،ای ڈی او ایجوکیشن
سید توقیر شاہ اور سرفراز احمد خان کے بے حد مشکور ہیں جن کی وجہ سے یہ کام
پایہ تکمیل تک پہنچا ہے اور ہماری نوجوان نسل علم کی روشنی سے مستفید ہو
رہے ہیں
by : Helan Phalia News
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں شدید لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔مقامی
میڈیا کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ
دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیںتاہم کسی قسم کے جانی و
مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو
اداروں کو الرٹ جار ی کر دیا گیاہے ۔مقامی میڈیا کاکہناہے کہ مختلف مقامات
پر گھروں کے گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جہاں ریسکیو آپریشن شروع
کر دیا گیاہے ۔

by : Helan Phalia News
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی سست
ترین اننگز کی تفصیلات سامنے آ گئیں تاہم ان کی سست ترین بیٹنگ بھی اوسط
بلے زوں کی بلے بازی کے قریب ہے ۔ شاہد آفریدی نے اپنے 20سالہ کیریئر میں
اب تک کبھی بھی بغیر کوئی باﺅنڈی لگائے 20رنز نہیں بنائے ، انہوں نے اپنے
انٹرنیشنل کیریئر میں صرف ایک بار 15سکوربنائے جب کوئی باﺅنڈری نہ لگا سکے۔ای
ایس پی این کرک انفو کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز
شاہد خان آفریدی اب تک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 507اننگز کھیل چکے ہیں
اور ان میں 131اننگزمیں وہ 30سکور تک پہنچے ۔ ان میں سے کوئی اننگ بھی ایسی
نہ تھی جن میں شاہد آفریدی باﺅنڈری نہ لگا پائے ہوں۔شاہد آفریدی نے دسمبر
2005میں راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں بغیر کوئی چوکا
لگائے34رنز سکور کئے لیکن اس اننگ میں ان کے دو چھکے شامل تھے ۔ بالکل ایسے
ہی ، ستمبر 2007میں نیروبی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20میچ میں انہوں نے
32رنز بنائے جس میں کوئی بھی چوکا نہ لگاتاہم اس اننگ میں تین چھکے شامل
تھے ۔درحقیت
شاہد آفریدی باﺅنڈری لائن کو گیندچھوئے بغیر کبھی بھی 20رنز تک نہیں
پہنچا۔دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی کا انٹرنیشنل کیریئر میں بغیر
کوئی باﺅنڈری یعنی چوکا یا چھکا لگائے زیادہ سے زیادہ رنز 15ہیں۔جنوری
2011میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں انہوں نے پندرہ رنز
بنائے تھے جس میں کوئی بھی باﺅنڈری شامل نہیں تھی ۔ شاہد آفریدی کا
ٹیسٹ کیریئرمیں30رنز سے زائد سکور میں کم سے کم سٹرائیک ریٹ 57.62ہے ، مارچ
2000میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 59گیندوں پر
34رنز سکور کئے تھے ۔ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں سست ترین سٹرائیک ریٹ
68.18ہے ۔ شاہد آفریدی نے 2001میں لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں 44گیندوں پر 30رنز
بنائے تھے ۔ شاہد آفریدی 30یا اس سے زائد ون ڈے میچز میں اپنے 98سکورز میں
سے صرف 13میں بالوں سے کم رن بنا سکے ہوں۔

by : Helan Phalia News
ریاض(مانیٹرنگ
ڈیسک)سعودی عرب کے شہری دفاعی ادارے نے کہاہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے
باعث 18افرا دجاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری دفاعی
ادارہ کا کہناہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنس جانے
والے915افراد کو ریسکیو کیا گیاہے ۔سیلاب کی وجہ سے سعودی عرب کے
دارلحکومت کی سٹرکیں زیر آب آ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے
میں شدید مشکلات کا سامناہے ۔سعودی عرب میں کئی دن سے جاری شدید بارش کے
پیش نظر وزارت تعلیم نے ریاض میں سکول بند کر دیئے ہیں ۔شہریوں کی جانب سے
سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی شائع کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتاہے
کہ اکثر مقامات پر گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔
